۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حوزہ علمیہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں جشن میلاد صادقین (ع)

حوزہ/ قلمی و علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جوش خطابت اور تقاریر و مجالس میں بھی جامعة الکوثر کا باقاعدہ حصہ رہا ہے، جس کی بدولت طلباء کرام اپنے ما فی الضمیر کو احسن و خوبصورت اور منفرد انداز میں مجمع عام میں پہنچانے کی قدرت حاصل کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میلاد صادقین علیھما السلام کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سٹیج سیکٹری کے امور جامعہ کے سینٸر طالب علم حافظ محمد رضوان حیدر صاحب نے ادا کیے۔ جشن کی ابتدا باقاعدہ تلاوت کلام الٰہی سے شروع کی گٸی، تلاوت کا شرف جامعہ کے سینٸر طالب علم سید رسول شاہ صاحب نے حاصل کیا۔اس کے بعد نعت و منقبت پڑھنے کی سعادت آغا اظہر میر، آصف حسین شگری اور شیر زمان نے حاصل کیا۔

قلمی و علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جوش خطابت اور تقاریر و مجالس میں بھی جامعة الکوثر کا باقاعدہ حصہ رہا ہے، جس کی بدولت طلباء کرام اپنے ما فی الضمیر کو احسن و خوبصورت اور منفرد انداز میں مجمع عام میں پہنچانے کی قدرت حاصل کرتے ہیں۔

مندرجہ ذیل برادران نے تقریری مقابلے میں حصہ لے کر اپنے جوش خطابت کے ذریعے سے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے فضاٸل و مناقب اور رفعت و بلندی کو بیان کر کے آپ ص کی خدمت اقدس میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔۔١۔ آغا طاہر حسین نے” فضاٸل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم بزبان علی علیہ السلام“ کے موضوع پر تقریر کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوٸے۔٢۔ آغا نثار حسین نے ”اوصاف نبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم از نگاہ قرآن“ کے موضوع پر تقریر کر کے دوسری پوزیشن کے حق دار ٹھہرے۔٣۔ آغا محمد اعجاز ”فضاٸل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم بزبان مولاٸے کاٸنات علیہ السلام“ کے موضوع پہ لب کشاٸی فرما کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوٸے۔٤۔ آغا رضوان علی ”سیرت رسول اسوہ حسنہ“ کے موضوع پر تقریر کر کے چوتھی پوزیش کے مستحق بننے میں کامیاب ہوٸے۔

تعلیمی سال 2022 کے پوزیشن ہولڈرز برادران میں تقسیم انعامات کی تقریب۔۔17 ربیع الاول، جشن میلاد صادقین علیھما السلام کے پر خلوص موقع پر پوزیشن ہولڈرز برادران کی حوصلہ افزاٸی کےلٸے تقیسم انعامات کی تقریب کا بھی بہترین اہتمام کیا جاتا ہے، پوزیشن ہولڈرز برادران کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

1۔ شرح لمعہ اول تا شرح لمعہ دوم: آغا مدثر علی کلاس ”شرح لمعہ اول“، %94 فیصد نمبر حاصل کے پہلی پوزیشن کے حق دار ٹھہرے، اور آغا ذیشان حیدر عباس، کلاس ”شرح لمعہ دوم“ %92.8 فیصد نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن کے مستحق قرار پاٸے۔ آغا مظاہر علی ”کلاس شرح لمعہ سوم“نے%88.2 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 2۔ رساٸل اول تا کفایہ دوم: آغا محمد حسین کلاس ”رساٸل اول“ %90.3 فیصد حاصل کر کے پہلی پوزیشن کے مستحق قرار پاٸے، آغا ثاقب علی، کلاس ”رساٸل دوم“ %88.6 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی، آغا محمد بشیر ذاکری، کلاس ”رساٸل اول“ %86.2 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پروگرام کے آخر میں کلیدی خطاب استاد بزرگوار، علامہ انور علی نجفی صاحب دام ظلہ العالی نے کیا، جس میں انھوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و دینی خدمات اور شاگردوں کی تعلیم و تربیت کےلٸے خاص اہتمام، اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .